پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نسیم شاہ کے پہلے اوور میں بھی انگلینڈ نے ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر کے نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر موجود ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات کو شروع ہوا

انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرالی اور چھ سال بعد ٹیم میں واپس آنے والی بین ڈکٹ نے بلے بازوں کے لیے سازگار وکٹ پر پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور 6 رنز فی اوور کی زائد کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔انگلش اوپنرز نے پہلے اوورز سے ہی اپنے عزائم ظاہر کر دئیے اور نسیم شاہ کے اوورز میں 14 رنز بنائے جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے کیونکہ انگلینڈ نے آج تک اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی بھی اننگز کے پہلے اوور میں 14 رنز نہیں بنائے تھے۔انگلینڈ کے اوپنرز نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں نصف سنچریاں اسکور کیں اور یہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ دونوں اوپنرز نے 50 یا اس سے کم گیندوں پر ٹیسٹ کرکٹ میں سنچریاں اسکور کیں۔کھانے کے وقفے تک انگلش اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 174 رنز بنائے جو انگلش ٹیسٹ تاریخ میں میچ کے پہلے دن اوپنرز کی جانب سے کیا گیا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ زیک کرالی، انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے اوپنر بن گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو میچ کی پہلی اننگز میں 233 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔کرالی نے 38 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی جبکہ ڈکٹ نے 50 گیندوں پر ففٹی اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔دوسری جانب میچ کیلئے پاکستان نے چار اور انگلینڈ نے دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا اور ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کسی ٹیسٹ میچ میں چار کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…