طاقت سے کسی بھی ریاست کو تباہ یا تقسیم کرنا قبول نہیں، پاکستان

15  اکتوبر‬‮  2022

نیویارک(این این آئی)عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خدشات کے سبب پاکستان 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ میں روس کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر مجبور ہوا۔وس کی جانب سے یوکرین کے 4 علاقوں کے

غیر قانونی انضمام کے حوالے سے 13 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں 143 ملکوں نے ووٹنگ کی حمایت کی لیکن پاکستان سمیت متعدد ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے رائے شماری میں 143 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت میں جبکہ 5 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا البتہ پاکستان، چین، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ سے گریز کیا۔بعد ازاں جنرل اسمبلی میں جمع کروائے گئے وضاحتی بیان میں پاکستان نے اپنے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی وضاحت پیش کی۔اقوام متحدہ کے سفیر منیر اکرم نے وضاحت کی کہ پاکستان یوکرین سمیت تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے قرارداد کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ تمام ریاستوں کو ان اصولوں کا احترام کرنا چاہیے، طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ریاست کو تباہ یا تقسیم کرنا ناقابل قبول ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں قرارداد کے مسودے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یوکرین کی پیچیدہ تاریخ اور مِنسک معاہدوں کی دفعات کو تسلیم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…