حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، وزیراعظم شہباز شریف

8  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ؑو رسل کی خوبیوں کا جامع ہے، حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔ہفتہ کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف

نے 12 ربیع الاول 1444/2022 کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ جس ماہتابِ نبوت کا انسانیت صدیوں سے انتظار کر رہی تھی کہ وہ طلوع ہو اور اپنی ضیاء پاشیوں سے جہالت، ظلم، بربریت، استحصال کے گھٹاٹوپ اندھیروں کو دور کرے، اس سالارِ نبوت ؐکی تشریف آوری 12 ربیع الاول کو ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں پہ احسان فرماتے ہوئے فخرِکون ومکاں، سرور انس وجان او ر نبی آخر الزماں حضرت محمدرسول اللہ خاتم النبین ؐ کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث فرمایاانہوںنے کہاکہ میری طرف سے اس نعمت عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو،یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہو ا کہ اس نے حضور ؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپؐ کی تشریف آوری سے دکھیوں کو چین ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا۔ یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخا نصیب ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حضور اکرم ؐ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اْخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی۔ انہوںنے کہاکہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا ؑو رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ ؐ نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا،اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور انسانوں کی برابری کی تعلیم دی،

بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلی ٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ آپؐ کے اثر انگیز ارشادات اور اسو حسنہ کا نتیجہ یہ نکلا کہ صدیوں کے دشمن بھائی بھائی بن گئے اور غریبوں اور کمزورں کے سر پر لٹکتی ظلم کی تلوار ٹوٹ گی،جہالت کی جگہ علم وعرفان نے لے لی اور افلاس ومحکومی کے بدلے معاشرے کو غنا اور آزادی نصیب ہوئی۔انہوںنے کہاکہ قیامت تک انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دوجہاں کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب مکرم ؐکی کامل اتباع و اطاعت نصیب فرمائے۔ آمین

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…