جنرل پرویز مشرف 2002ء میں عام انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے ٗ تہلکہ خیز دعویٰ

1  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی کے سابق مشیر طارق عزیز کے داماد نے بتایا ہے کہ سابق آمر جنرل پرویز مشرف 2002ء میں عام انتخابات کے انعقاد میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے لیکن چاہتے تھے کہ اپنے دوست طارق عزیز کو وزیراعظم بنا کر حکومت کی جائے۔

روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق طارق عزیز کا انتقال 18؍ ستمبر کو ہوا تھا اور ان کے داماد تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ٹیکس افسران نے کیا تھا کیونکہ طارق عزیز ان لینڈ ریونیو کے افسر تھے۔تقریب میں بڑی تعداد میں افسران اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی اور طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ طارق عزیز ایف سی کالج لاہور میں پرویز مشرف کے کلاس فیلو تھے اور انہیں پرویز مشرف کا پرنسپل سیکریٹری لگایا تھا۔شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ طارق عزیز ایسی حکومت کی قیادت نہیں چاہتے تھے جس میں عوام کی حمایت شامل نہ ہو۔ وہ ہی چوہدری شجاعت حسین اور دیگر سیاسی رہنمائوں کو پرویز مشرف کے قریب لائے اور عام انتخابات کی راہ ہموار کی۔ وزیراعظم بننے کیلئے ان پر پرویز مشرف کا دبائو جب بڑھ گیا تو انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…