اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے ہاتھوں بیوی کے قتل کیس میں نئی پیشرفت

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز اور ان کی مقتولہ بہو سارہ کے درمیان لڑائی کی وجوہات سامنے آگئیں۔ایک نجی ٹی وی نے تفتیشی ذرائع کےحوالے سے بتایا کہ ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔

ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے ایک گاڑی خریدی تھی، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضہ کیا اورگاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرا نے کا کہا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کردیا، سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کے پاس کینیڈا کی شہریت تھی۔علاوہ ازیں تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقتولہ سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔دوسری جانب پولیس نے ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جب کہ بیٹے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہائوس میں ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…