جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

آخری اوور کا کھیل!! حکومت کیلئے بری خبر عمران خان کے اعلان نے ہلچل مچا دی

datetime 7  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب!کارکنان اب آخری مرحلے کی تیاری کریں، امپورٹڈ حکومت کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے،پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے،لیکن عوام بھاگنے نہیں دے گی، تیرہ اگست تمام پاکستان عمران خان کے ہمقدم پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہو گااور اپنے قائد عمران خان کاآئندہ کا لائحہ عمل سنے گا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب! آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں رانا ثناء اللہ سے مخاطب ہو کر کہاکہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں کہ یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں،ان کا مزید کہنا تھاکہ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے، آپ فیصل آباد نہیں گئے، احتیاط اچھی چیز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…