ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

سلطنت عمان نے رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

مسقط(این این آئی )سلطنت عمان نے رواں برس رمضان المبارک کے پہلے روزے کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے ہلال نیمہ (چاند دیکھنے کی کمیشن)نے اعلان کیا ہے کہ شعبان کے 29 ویں روز ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔عمان کی مرکزی چاند دیکھنے والی کمیٹی ہلال نیمہ نے اعلان کیا کہ 18 فروری کو شعبان کے پورے ہونے کا دن ہوگا۔ اس طرح یکم رمضان 19 فروری کو ہوگی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فلکیاتی حسابات اور مشاہدات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کے مطابق شعبان کے 29 ویں دن منگل کو چاند غروب ہونے سے پہلے پورے عمان میں نظر نہیں آئے گا، جس کی وجہ سے بصری طور پر ہلال دیکھنا ممکن نہیں ہے۔اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ماہِ ہجری کے آغاز کا تعین شرعی و سائنسی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے جو روایتی اور جدید فلکیات دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعلان کا مقصد عوام کو رمضان کے لیے تیار ہونے اور روزے کے آغاز کی تیاریوں اور عبادات کے اہتمام کے لیے بروقت آگاہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…