پرویز الٰہی وزیراعلیٰبن گئے تو عمران خان انہیں کیا کام کرنے کا کہہ سکتے ہیں؟حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

26  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی  وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو عمران خان انہیں اسمبلی توڑنے کا کہہ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوجاتی

ہے تو وفاقی حکومت پر الیکشن کیلئے دباؤ بڑھ جائے گا، حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کے بجائے صرف قومی اسمبلی کا الیکشن کروانے کیلئے دباؤ ڈالتے ہیں تب بھی وفاقی حکومت کیلئے مشکلات بڑھیں گی، حکمراں اتحاد کی قیادت نے قومی اسمبلی کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے لیکن اس دوران نرم مداخلت کی باتیں سامنے آرہی ہیں، حکمراں اتحاد نے عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس کر کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے، حکمراں اتحاد کی کوشش ہوگی کہ عام انتخابات نومبر کے بعد ہوں، حکمراں اتحاد سمجھتا ہے کہ وہ ملک چلانے کیلئے عدلیہ کے ساتھ چلنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عمران خان پریشر تکنیک استعمال کررہے ہیں، پنجاب کے ضمنی الیکشن نے بھی حکمراں اتحاد کے خدشات کو مزید بڑھادیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں،سیاسی جماعتوں کے علاوہ اہم وکلاء بارز اور ماہرین قانون کی طرف سے بھی اس معاملہ پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…