سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہو گیاہے، پی کے 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 124 پولنگ اسٹیشنز پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ اے این پی کے حسین احمد خان 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔