اسرائیل نے تہران میں ایرانی کرنل کے قتل کا اعتراف کر لیا

27  مئی‬‮  2022

تل ابیب (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہونے کے واقعے اور اس راز کے افشا ہونے کے نتیجے میں اسرائیل میں پھیلنے والی بے اطمینانی کی فضا کے بعد کاسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے

چیئرمین رام بن بارک نے زور دیا ہے کہ اس لیک سے امریکا کے ساتھ اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکی حکام کو ایرانی کرنل صیاد خدائی کے قتل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے اور بہ انداز دیگراعتراف کیا کہ ایرانی کرنل کے قتل کے پیچھے اسی کا ہاتھ کارفرما تھا۔امریکی اخبارسے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے بتایاکہ اسرائیلی حکام نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصدایران کو خبردارکرنا تھاکہ وہ سپاہ پاسدارن انقلاب کے تحت القدس فورس کے اندر ایک خفیہ گروپ یونٹ 840 کی سرگرمیاں معطل کردے۔ایک ریڈیو بیان میں انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ امریکی اخبار نے امریکی حکام سے کیا منسوب کیا، جنہوں نے ایران میں کرنل سید خدائی کے قتل میں تل ابیب کے ملوث ہونے کے بارے میں بات کی اور ایسے بیانات پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ امریکی رپورٹ میں اسرائیلی حکام کی جانب سے واشنگٹن کو مطلع کرنے کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کا مقصد تہران کو ایران سے باہر ٹارگٹ آپریشنز کے بارے میں خبردار کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…