امریکہ نے افغانستان کے ساتھ تجارت اور مالیاتی لین دین کی اجازت دے دی

27  فروری‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کے ساتھ تجارت اور مالیاتی لین دین کی اجازت دے دیں،امریکا کا اعلان افغانستان میں کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پر پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے تاہم طالبان پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سیکریٹری آف

اسٹیٹ نے افغانستان پرعائد پابندیوں سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور کمرشل کمپنیوں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور اس کے اہم ارکان جن پر بین الاقوامی پابندیاں ہیں انہیں پرائیویٹ کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت ہوگی۔انٹونی بلنکن نے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوں۔ اس حوالے سے امریکا بین الاقوامی اداروں اور پرائیویٹ سیکٹرکی افغانستان میں مدد کرے گا۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں کمرشل اور ذاتی بینکنگ نظام میں بہتری چاہتاہے تاکہ کاروبار اور امداد میں آسانی ہو۔ ہم افغانستان میں ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن حفاظتی آلات اور دیگر اہم شعبوں میں کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔انٹونی بلنکن نے مذید کہا کہ طالبان پر پابندیاں رہیں گی لیکن آج کا اعلان پرائیویٹ کمپنیوں اور امدادی اداروں پہ ان پابندیوں میں نرمی لانے سے متعلق ہے۔ ہم افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور افغانستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے افغانستان میں بینکنگ نظام کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسیشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔ امریکی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے بڑا ایکشن خطے کی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…