منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، 6 سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل

datetime 22  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 6 سیکٹرز کی 24 گلیاں سیل کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے سیل کر دیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 فور اسٹریٹ نمبر 52، 59،56، 79 اور 80 سیل،

سیکٹر ایف 10 فورکی اسٹریٹ 53،52،50، سیکٹر ایف 11 ٹو کی اسٹریٹس 23،21 اور 28، سیکٹر جی 11 ٹو کی اسٹریٹس 21،15 اور 46، سیکٹر ایف 8 ون کی اسٹریٹس 31، 36، 37، 38، 42 اور 44، سیکٹر ایف 8 تھری کی اسٹریٹس 5، 6، 10 اور 11 سیل کر دی گئیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف سیکٹرز کی ان گلیوں کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب رات 12 بجے سیل کیا گیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بارہ تعلیمی اداروں میں کورونا کے 50 نئے کیس رپورٹ ہوگئے۔ ڈی ایچ او نے کورونا کیسز والے تمام تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کیلیے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں 18 جب کہ ماڈل کالج فار گرلز آئی ٹین فورمیں 9 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک ہفتے میں اسلام آباد کے 35 تعلیمی اداروں میں کورونا کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…