راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم میرا خالو ہے جس نے میرے ساتھ زیادتی کی، روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا ہے۔ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔



















































