اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ سے گھبرا کر علی زیدی کو بدزبانی کا ٹاسک دے کر آزاد چھوڑدیا، عمران خان صاحب علی زیدی جیسوں سے بات نہیں بنے گی، لانگ مارچ ہوکر رہے گا۔اپنے رد عمل میں انہوں نے کہاکہ علی زیدی کو لانچ کرکے کسان ٹریکٹر ٹرالی مارچ کو ناکام بنانے کی کوششوں کے
بجائے عمران خان کاشت کاروں کے مسائل حل کریں۔ قادر پٹیل نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی کردارکشی سے عمران خان اور ان کے حواری اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے۔انہوں نے کہاکہ علی زیدی کی کونسلر کا انتخاب جیتنے کی اہلیت نہیں، اگلے الیکشن میں ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔