متحدہ عرب امارات نے رمضان،عید الفطر اور عید الضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

14  اکتوبر‬‮  2021

دبئی(این این آئی) رواں ہجری سال رمضان المبارک 2 اپریل کو شروع ہوگا، عیدالفطر2مئی کو ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کے ماہرین نے اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت سائنس اور فلکیات نے رمضان،عرفہ اور عیدین کیلیے تاریخوں

کا اعلان کردیا۔عرب فیڈریشن آف اسپیس اینڈ فلکیات سائنس کے رکن ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی تھی کہ رمضان 2022 ہفتہ 2 اپریل 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ماہ رمضان کے شروع ہونے کی حتمی تاریخ چاند دیکھنے کے بعد ہی بتائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ یو اے ای میں عید کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی ۔19 جولائی کو یوم عرفہ اور20جولائی کو عیدالضحی ہوگی۔ اسلامی کیلنڈر کی بنیاد پر ان تاریخوں کی تصدیق چاند نظر آنے کی تاریخ کے قریب ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں بھی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔ لیکن اس بار روزے اپریل کے شروع اور عید الفطر مئی کے شروع میں ہی ہوگی۔پاکستان میں عموما رمضان المبارک اور عید الفطر عرب ممالک سے ایک دن بعد یا اسی دن ہی ہوتی ہے، پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی شعبان کی انتیس تاریخ کو چاند دیکھنے کا اہتمام کرے گی، چاند کی رویت کے بعد رمضان المبارک شروع ہونے کا اعلان کی جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…