ملک کو بدنا م کیا گیا ، یہ سنگین مذاق اب بند ہو نا چاہیے، عمران خان کا بس چلے تو مجھے پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے جیل بھجوا دے ، شہباز شریف

29  ستمبر‬‮  2021

لاہور( آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ الزامات میں باعزت بری کرد یا ہے، جھوٹ سے بھرا الزامات کا پلندہ لندن بھجوایا گیا اگر تحقیقات میں کچھ نکلتا تو این سی اے ہمیں بخش دیتی؟برطانیہ میں کوئی ڈنڈا نہیں چلتا وہا ں قانون کی حکمرانی چلتی ہے ۔ نیب اور ایف آئی اے کو ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ملک کو بدنا م کیا گیا ،

یہ سنگین مذاق اب بند ہو نا چاہے، عمران خان کا بس چلے تو مجھے پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے جیل بھجوا دے ۔ قوم حقیقت جان چکی ہے کیا علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کا کیس این سی اے کو بھجوایا گیا ؟ تین روز سے حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا ہے اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے ، نیب اور ایف آئی اے ان کے گھر کا ادارہ ہے ۔ لاہور میںشہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانیہ میں منی لانڈرنگ تحقیقات میں اپنی بریت کے ثبوت پیش کیئے اور کہا کہ تین روزسے حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے، میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی، برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سوا تین سال سے میر ے اورمیرے خاندان کیساتھ طوفان بدتمیزی جاری ہے،عمران خان کے کسی الزامات کا کچھ نہیں بنا، چیئرمین نیب کو ملتان میٹروکیس میں کچھ نہ ملا، 2006کیزلزلے کیسامان میں کرپشن کا الزام لگایاگیا، اس میں بھی کچھ نہ ہوا، ڈیلی میل پرلگائے الزامات پر مس فائرہوا، لاہور ہائی کورٹ نے میریبارے میں فیصلہ دیا کہ کرپشن،کک بیکس کچھ بھی نہ ملا، عدالت نے مجھے گڈ گائے( اچھا آدمی) کہا، حکومت نے الزامات توبیشمارلگائیمگر کرپشن ثابت نہ کرسکے، آف شور اکاؤنٹ نکلنے پر برطانوی ایجنسی این سی اے مجھے چھوڑدیتی؟۔

حکومت نے تحقیقات کیلئے نیشنل کرائم ایجنی( این سی اے ) کو درخواست دی تین روز سے حکومتی صفوں میں کہرام مچا ہوا اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے 9دسمبر 2019 کو شہزاد سلیم این سی اے حکام سے ملے ، میرے خلاف کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کا پس منظر بتایا، ممکنہ تحقیقات کیلئے تعاون کی یقین دہا نی کرائی گئی ،

گمراہ کر رہے تھے کہ این سی اے نے ان سے رابطہ کیا عمران خان کا بس چلے تو پریس کانفرنس خٹم کرنے سے پہلے مجھے جیل بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے الزامات میں کون سا کوئی ایک الزام بھی ثابت ہو ا ہے؟ اربوں کھربوں کی کر پشن کے الزامات ہم پر لگائے کیا کیا نکلا ہمارے خلاف؟ برطانیہ میں کوئی ڈنڈا

نہیں چلتا وہا ں قانون کی حکمرانی چلتی ہے این سی اے دنیا کی تگڑی ترین کرائم ایجنسی ہے عمران خان کو دن اور رات میں ہر روز خواب میں ملتا ہوں مجھے دیکھ کر ان کے ہاتھ بڑ بڑا اٹھتے ہیں ، عمران خان کے ہا ں میر ا ذکر نہ ہو تو بات مکمل ہی نہیں ہو تی ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملتان میٹرو بس منصوبے کرپشن کا الزام لگا یا لیکن

ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، ایک سال بعد ایف آئی اے بھی معاملے میں ٹپک پڑا ۔ الزامات کا پلندہ لندن بھجوایا گیا اگر تحقیقات میں کچھ نکلتا تو ہم پر مقدمہ بنتا عمران خان اور اس کے حواری دن رات میر ے اور میر ے خاندان کے خلاف جھوٹی تہمتیں لگاتے رہے ، قدرت کا نظام ہے وقت ثابت کرے گا کون صادق اور کون امین ہے۔

عمران خان اور چیلوں کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے نیب نیازی گٹھ جو ڑ ایک فکس میچ ہے اور ایف آئی اے تو ان کے گھر کا ادارہ ہے۔ کیا علیمہ خان کا سلائی مشینوں کا کیس این سی اے کو بھیجا گیا؟ مجھے بدنام کرنے کیلئے کو ن سی کسر چھوڑی گئی ہے یہ سنگین مذاق اب ختم ہونا چا ہئے، کہا جارہا ہے کہ بیٹا بری ہو گیا ہے اور میں بری نہیں ہوا عجیب سی بات ہے، براڈ شیٹ میں جو کچھ ہو ا سب کے سامنے ہے ۔ فروری 2021 تک ڈیلی میل نے آج

تک جواب نہیں دیا، نیب اور ایف آئی اے کو ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ میر ے آف شور اکائونٹس میں پیسے جاتے رہے ہمیں نہیں ملک کو بدنا م کیا گیا ۔ لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ الزامات کیس میں باعزت بری کر دیا ہے انہوں نے کہا میں نے مریم نواز،حمزہ شہباز اور میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹی قانون کی بالادستی کا وقت آنیوالا ہے ہے تم ظلم کرتے رہو اور ہم ظلم سہتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…