بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

سونے کی مقامی قیمتوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 6200روپے کی کمی

datetime 23  مئی‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی (مسلسل تیسرے دن قیمتوں میں بڑی کمی آ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2355ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے اور مسلسل تیسرے دن(جمعرات) 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6200روپے کی کمی سے 242000 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5315روپے کی کمی سے 207476روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50روپے کی کمی سے 2800روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2400.54روپے کی سطح پر آگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…