بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بائیڈن نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ٹرمپ کا دعوی

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)2022 میں خفیہ دستاویزات کے معاملے پر ایف بی آئی کے سرچ وارنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیاہے کہ اس وقت کی کارروائی کے دوران صدر جو بائیڈن کے مسلح ایجنٹس انہیں جان سے مارنے کی کوشش کررہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ دعوی عدالتی دستاویزات کے ردعمل میں دیا جس میں ایف بی آئی کی جانب سے ان کے مار۔اے۔لاگو اسٹیٹ میں انتہائی خفیہ ریکارڈ کی تلاش کی تفصیل دی گئی تھی۔2022 میں ٹرمپ کو سنگین نوعیت کے درجنوں جرائم کا سامنا تھا جن میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی مار۔اے۔لاگو اسٹیٹ میں انتہائی خفیہ ریکارڈ جمع کر رکھا تھا اور انہوں نے دستاویزات کی واپسی کے لیے ایف بی آئی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔عدالتی دستاویز میں ایف بی آئی کی مخصوص زبان سے متعلق تذکرہ ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کسی کو خطرہ ہو تو ایجنٹس طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم ٹرمپ نے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ انصاف انہیں گولی مارنے اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچانے کے لیے تیار تھے۔یاد رہے کہ جنوری 2022 میں نیشنل آرکائیوز نے مار۔اے۔لاگو سے وائٹ ہاس کے ریکارڈ کے 15 باکسز حاصل کیے، وہاں انہیں باکسز میں انتہائی کلاسیفائیڈ ریکارڈز ملے، ان کے کچھ صفحات پھٹے ہوئے بھی تھے۔جس کے بعد اپریل میں ایف بی آئی نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی تھی۔3 جون کو ایف بی آئی کے 3 ایجنٹس اور ایک ڈی او جے (ڈپارٹمنٹ آف جسٹس)اٹارنی مواد اکٹھا کرنے کے لیے مار۔اے۔لاگو پہنچے تھے اور تلاشی لی تھی۔فائلنگ کے مطابق سابق صدر کے نمائندوں نے ایجنٹوں کو ٹرمپ کی جائیداد کے اسٹور کے اندر کسی بھی باکس کی تلاشی لینے سے واضح طور پر منع کیا تھا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…