اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

چین نے 12 امریکی فوجی صنعتی کمپنیوں اور 10 اعلی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے ریتھیون اور لاک ہیڈ مارٹن سمیت 12 امریکی فوجی صنعتوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے حکام نے روس سے منسلک چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس میں 12 کمپنیوں اور 10 سینئر امریکی عہدیداروں کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ یکطرفہ پابندیوں کے غلط استعمال، دھونس اور معاشی جبر کے حوالے سے انتقامی اقدامات ، جو چینی کمپنیوں، اداروں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں، کے خلاف جوابی کارروائی کر رہا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ یہ اقدامات فوری نافذ العمل ہوں گے اور ان میں ان امریکی کمپنیوں کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں اور دیگر اقسام کے اثاثوں کو منجمد کردیا جائے گا۔

ان اقدامات میں ان امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز کو انٹری ویزا جاری نہ کرنا اور انہیں ملک میں داخلے سے روکنا بھی شامل ہے۔یاد رہے 14 مئی کو وائٹ ہاس نے 18 بلین ڈالر مالیت کے چینی سامان کی امریکی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ ان درآمدات میں الیکٹرک کاریں، بیٹریاں، سیمی کنڈکٹرز، سٹیل، المونیم، نایاب دھاتیں، سولر سیل، جہاز کی کرینیں، طبی مصنوعات اور دیگر اشیا شامل تھیں۔اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا تھا چین کسٹم ڈیوٹی میں یکطرفہ اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ یہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…