بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی

datetime 23  مئی‬‮  2024 |

سڈنی (این این آئی)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں بھی عدم دلچسپی ظاہر کردی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اور سابق زمبابوین کرکٹر اینڈی فلاور نے بتایا کہ وہ بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی حثیت سے کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے کوچ کے طور پر خدمات سرانجام دینے والے اینڈی فلاور نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اپلائی نہیں کیا اور اسوقت فرنچائز ٹیموں میں اپنی شمولیت سے خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی بڑی ٹیموں کیساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک رہا ہوں تاہم میری پوری توجہ فرنچائز کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ پر ہے۔قبل ازیں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی آفر کی گئی تھی تاہم فل ٹائم کوچنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا البتہ فرنچائز سطح پر کوچنگ کیلئے دستیاب ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…