اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بلر کرکے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو چلائی، مجھ پر مقدمہ کردیا، یاسر شامی

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں6جون تک توسیع کردی گئی ہے۔کراچی کے سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئ

ی۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں، بعد کی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں6 جون تک توسیع کردی اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔ملزم یاسر شامی نے احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود صحافی ہوں، میں نے صحافی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے کام کیا، میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی، مجھ پر پیکا 21 کا سیکشن لگایا گیا ہے، یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، اسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے، عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…