اسلام آباد (این این آئی) پاک سوزوکی نے ہیچ بیک گاڑیاں بھاری ڈسکانٹ اور آسان اقساط پر دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی اور حبیب میٹرو بینک کے باہمی اشتراک سے مختلف ہیچ بیک گاڑیاں بھاری ڈسکائونٹ اور آسان اقساط پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین8لاکھ روپے تک بچا سکتے ہیں۔آلٹو (وی ایکس ایل، اے جی ایس)پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک ہے جس کی قیمت اس وقت 30لاکھ 45ہزار روپے ہے۔تاہم نئی فنانسنگ سکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
پانچ سال کے انسٹالمنٹ پلان پر یہ گاڑی لینے کیلئے صارفین کو 30فیصد قیمت پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی۔پیشگی ادائیگی کیساتھ پہلے صارفین 70ہزار 978روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی بگ سیونگز آفر کے تحت ماہانہ قسط 61ہزار 362روپے ادا کرنی ہوگی جس سے صارفین کو 5لاکھ 76ہزار 980 روپے کی بچت ہوگی،اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔اسی طرح اگر ویگن آر وی ایکس ایل سکیم کے تحت ماہانہ قسط 68ہزار 574روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ اس سے 6لاکھ 46ہزار 520روپے کی بچت ہوگی۔کلٹس وی ایکس ایل سکیم کے تحت ماہانہ قسط 84ہزار 923روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30فیصد ایڈوانس دینا ہوگا جبکہ اس سے 8لاکھ 4ہزار 171روپے کی بچت ہوگی۔سوئفٹ جی ایل ایکس کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 14ہزار 156روپے ہوگی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30فیصد ایڈوانس دینے کے بعد 2لاکھ 79ہزار 756روپے کی بچت ہوگی۔