ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

حسن علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے

datetime 22  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی کانٹی کرکٹ کی اپنی کمٹمنٹ پوری کر سکتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے ممکنہ 15رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رف، عباس آفریدی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں عماد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے جبکہ سلمان علی آغا اور عرفان خان نیازی ریزروز میں شامل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں ہو گا۔ایونٹ کے لیے 15رکنی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔واضح رہے کہ حسن علی انگلش کائونٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں ان کو فاسٹ بولر حارث رف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…