منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

انجنیئرز میاں بیوی کو کچلنے والے 17 سالہ لڑکے کو جج نے ’حادثات‘ پر مضمون لکھنے کی سزا دے دی

datetime 22  مئی‬‮  2024 |

پونے(این این آئی)بھارت کے شہر پونے میں ایک خوفناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شراب کے نشے میں دھت 17 سالہ نوجوان کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کو ٹکر ماری جس کے بعد جائے وقوعہ ہر مجمعے نے گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کم عمر نوجوان ایک مشہور بزنس مین کا بیٹا ہے جس نے اپنی لگژری گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی کو اپنی تیز رفتار گاڑی سے ٹکر ماری، جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی پولیس نے لڑکے اور اس کے والد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔پولیس کے مطابق حادثہ رات ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار میاں بیوی انیس ددھیا اور اشونی کوسٹا اپنی منزل پر رواں تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب اس کی اہلیہ اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔معاملہ جب عدالت پہنچا تو عدالت نے کم عمر نوجوان کی رہائی پر انوکھی شرائط عائد کردیں جن میں 15 دن تک ٹریفک پولیس کے ساتھ کام کرنا، نفسیاتی تشخیص اور طبی معائنہ کروانا، سڑک حادثات اور ان کے حل کے لیے 300 الفاظ پر مشتمل مضمون لکھنا ڈرگ ایڈکشن سنٹر کی بحالی، ٹریفک قوانین کا مطالعہ کرنے کے بعد جووینائل جسٹس بورڈ کو بیان دینا، مستقبل میں حادثے کے شکار متاثرین کو مدد فراہم کرنا شامل ہیں۔پولیس چاہتی تھی ڈرائیور کے خلاف بالغ ہونے پر مقدمہ چلایا جائے مگر عدالت کی جانب سے کم عمر نوجوان کو انوکھی طرز کی مشروط ضمانت دے دی گئی جس پر بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…