اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

کینیڈا میں کم پڑے لکھے لوگوں کیلئے نوکریاں نکل آئیں

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

البرٹا(این این آئی)کینیڈا کے صوبے البرٹا میں تعمیراتی شعبے یا صنعت میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی، اب صوبے کو تعمیراتی صنعت میں 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس 2 لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دبا ہے۔

مقامی ویب سائٹ دی بلڈ فورسز کے مطابق البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریبا 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنر مندوں کی ضرورت ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 2023 میں لیبر فورس کا 23 فیصد طبقہ ریٹائر ہوجائے گا۔کینیڈا بھر میں صنعتی شعبے میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے لیکن البرٹا میں اس کی کمی زیادہ ہے کیونکہ یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کو پورا کرنے کی دوڑ میں ہے۔حکام نے البرٹا بلا رہا ہے مہم کا آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کیا جاسکے۔اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزارڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…