ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم

30  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا ویکسینیشن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ الحمد اللہ! ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔اسد عمر نے اپنے بیان میں

بتایا کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔اْنہوں نے کہا کہ اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ،رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے 1کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب خلیجی ملک سے آنے والے ایک شخص میں بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا خطرناک کورونا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا اس حوالے سے وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص حال ہی میں خلیجی ملک سے پاکستان پہنچا تھا، اور پاکستانی ایئرپورٹ پر اس کی اسکریننگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ مسافر بھارتی کورونا وائرس کا شکار ہے۔وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص 8 مئی کو پاکستان پہنچا تھا اور کا تعلق آزادکشمیر سے ہے، اس میں بھارتی کورونا وائس کی نشاندہی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے ذریعہ ہوئی تو اسے سرکاری قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا،

جہاں اس شخص کے اضافی ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں بھی بھارتی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص میں وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں، اور اس کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس کے گھر والوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، متاثرہ شخص کے ساتھ آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…