میں نہیں چاہتا میرے مرنے کے بعد میرا کتا یتیم ہو اس لیے آدھی جائیداد کتے کے نام کر دی، مرنے سے قبل لوگوں کی عجیب وغریب وصیتیں

27  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )انسان اپنی ساری زندگی اپنے خاندان والوں کے لیے محنت کرتا ہے یہ خاندان انسان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد یہی خاندان والے وارث قرار پاتے ہیںـ مگر ہر انسان کے پاس یہ حق ہوتا ہے کہ وہ وصیت کے ذریعے اپنے ترکے کو تقسیم کر سکے اور اپنی مرضی سے چاہے تو اپنی دولت سے کسی

کو محروم رکھ دے یا پھر کسی کو نواز دے اپنی دولت اپنے خاندان والوں کو تو سبھی دیتے ہیں مگر اپنی انوکھی وصیت سے سب کو حیرت میں ڈال دیںایسی ہی کچھ وصیتوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گےـ 1: آدھی دولت کتے کے نام کر دی بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 50 سالہ رہائشی اوم نرائن ورما کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور پیشے کے اعتبار سے کسان اوم نرائن اٹھارہ ایکڑ زمین کے مالک ہیں جو کہ ایک بڑی جائیداد کہلائی جا سکتی ہےـ مگر اوم نرائن نے اپنی زںدگی میں ہی اپنی وصیت تحریر کر دی ہے جس کی رو سے ان کی آدھی جائیداد ان کی بیوی چمپا بائی کے نام ہے جب کہ باقی آدھی جائیداد انہوں نے اپنے پالتو کتے کے نام کر دیا ہےـ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کا کتا یتیم ہو جآ اوم نرائن اپنے بچوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئےـ 2: پینتیس ہزار پائونڈ دوستوں کی محفل کے لیے انسان ساری زندگی دوستوں کی محفل میں

سب سے زیادہ خوشی محسوس کرتا ہے مگر ایسا انسان کسی نے نہ دیکھا ہو گا جو کہ مرنے کے بعد اپنے دوستوں کو محفل جمانے کے لیے ایک بڑی رقم چھوڑ کر مرےـ ایسا ہی ایک انسان راجر برائون تھا جس کا انتقال 2013 میں پروسٹیٹ کینسر کے سبب ہوا جس کے دو بیٹے بھی تھے مگر اس نے مرتے ہوئے پینتیس ہزار پاونڈ کی خطیر رقم اپنے دوستوں کے

لیے چھوڑی تاکہ وہ اس کے مرنے کے بعد یورپ سے دور جا کر کہیں تفریح کر سکیں اور شراب کی محفل بپا کر سکیںـ 3: بیوی کو مرنے کے بعد روزانہ پھول دینے کی وصیت یہ وصیت امریکی کامیڈین بیک بینی نے کی تھی انہوں نے مرنے سے قبل ایک خطیر رقم ایک پھولوں والے کو صرف اس لیے دی تھی کہ ان کے مرنے کے بعد ہر روز ایک سرخ گلاب

لمبی ڈنڈی کے ساتھ وہ ان کی بیوی کو ان کی جانب سے محبت کے اظہار کے طور پر دے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ ان کی بیوی کا انتقال نہیں ہو گیاـ 4: جو زیادہ بچے پیدا کرے اس کو دولت ملے گی کینیڈا کے ایک وکیل چارلس وینس ملر کی وصیت اس حوالے سے حیرت انگیز تھی کہ ان کا مرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ چونکہ ان کا کوئی

قریبی رشتے دار موجود نہیں ہے اس وجہ سے ان کی ساری دولت اس عورت کو ملے گی جو کہ ٹورنٹو میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرے گیـ اس دولت کے حصول کے لیے کئی عورتوں نے کوشش کی اس کے بعد چار عورتیں ان کی دولت کی حقدار ٹہریں جنہوں نے نو بچے پیدا کیے تھے اور ہر عورت کے درمیان ان کی دولت کو یکساں تقسیم کر دیا گیاـ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…