منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2 امریکی بھائیوں نے 12 سیکنڈ میں ڈھائی کروڑ ڈالر چرالیے

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں حکام نے 2 بھائیوں کو آن لائن فراڈ کے ذریعے ڈھائی کروڑ ڈالر کے مساوی کرپٹو کرنسی چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ 24 سالہ اینٹن پریرے بونو اور 28 سالہ جیمز پیپیئر بونو کو بالترتیب بوسٹن اور نیو یارک میں گرفتار کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر پر وائر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک خصوصی اسکیم کے تحت کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کروائی اور پھر مال لے اڑے۔

امریکا کی ڈپٹی اٹارنی جنرل لیزا موناکو کا کہنا تھا کہ اینٹن پریرے اور جیمز پیپیئر نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سبز باغ دکھائے اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر فراڈ کیا۔ انہوں نے مہینوں اپنے منصوبے پر کام کیا اور بیسیوں لوگوں کو شیشے میں اتارا۔اینٹن اور جیمز نے جب دیکھا کہ لوگ ان کے جھانسے میں آچکے ہیں تو انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر اپنے منصوبے پر بھرپور عمل کیا اور محض 12 سیکنڈز میں کم و بیش ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی اپنے اپنے والیٹ میں منتقل کرلی۔امریکی محکمہ انصاف نے شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی اور متعلقہ شعبے کے ماہرین کی مدد سے دونوں بھائیوں کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرلیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…