جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

چین میں غیر ملکی سیاح گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

datetime 16  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین نے غیر ملکی سیاح گروپوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ملک کی ساحلی پٹی کے تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپوں کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان کر دیا۔قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ایسے سیاحوں کے گروپ جو دو یا دو سے زیادہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہیں اور چینی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے ملک میں آئے ہیں۔ انہیں چین کے 13 شہروں بشمول شنگھائی، تیان جن، گوانگ ژو، سانیا اور دیگرمیں کروز بندرگاہوں کے ذریعے بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہے۔

بغیر ویزا داخل ہونے والے سیاح چین میں 15 دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکیں گے۔ دوران قیام وہ ساحلی صوبوں، میونسپلٹیز اور خود مختار علاقوں کے ساتھ بیجنگ بھی جا سکتے ہیں۔این آئی اے نے 7 کروز بندرگاہوں ڈالیان، لیان یون گانگ، وین ژو، ژوشان، گوانگ ژو، شین ژن، اور بی ہائی کو 54 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری ٹرانزٹ بندرگاہوں کے طور پر نامزد کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے تحت کروز بحری جہازوں کے ذریعے ان بندرگاہوں سے غیر ملکی مسافروں کی آمدورفت اور روانگی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…