منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فرانسیسی شہری 13 ممالک سے پیدل ہوتا ہوا عمرہ کرنے پہنچ گیا

datetime 17  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)فرانس کا ایک شہری 13 ممالک سے گزرتا ہوا، طویل سفر پیدل طے کرکے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی شہری جس کا نام محمد بولابیار ہے، دل میں عمرے کی ادائیگی کا عزم لیے فرانس کے شہر پیرس سے پیدل روانہ ہوا اور 8 ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر کر کے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔، اب وہ مکہ جائے گا جہاں عمرے کی ادائیگی کا شرف حاصل کرے گا۔محمد بولابیار نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ مجھے سڑک پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن سب سے بڑا چیلنج موسم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں فرانس سے گرمیوں میں روانہ ہوا تھا پھر راستے میں موسم خزاں اور سرما بھی دیکھا صرف اتنا ہی نہیں میں نے برفانی طوفان کا بھی سامنا کیا۔محمد بولابیار نے مزید بتایا کہ یونانی سرحد پر برفانی طوفان نے میرے سفر میں ایک ہفتہ تاخیر کی۔انہوں نے بتایا کہ میں تقریبا 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی سفر کیا لیکن شکر ہے کہ سفر آسانی سے طے ہوگیا اور میں مدینہ پہنچ کر بہت خوش ہوں۔محمد بولابیار نے خیلیجی ممالک کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں نے میرا خوش دلی سے استقبال کیا اور مجھے کھانے پینے کی پیشکش بھی کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس سفر کے لیے دو سال قبل جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا شروع کیا تھا اور گزشتہ سال 27 اگست کو ایفل ٹاور سے اپنا سفر شروع کیا تھا جس کے بعد سوئٹزرلینڈ، اٹلی، سلووینیا، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ، مقدونیہ، یونان، ترکی اور اردن سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہوں۔محمد بولابیار نے بتایا کہ اس سفر کے دوران میں خیمے میں سوتا تھا اور کبھی کبھی مسجدوں میں بھی راتیں گزارتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میرے بچپن کا خواب تھا کہ میں نبی کریم ۖ اور ان کے صحابہ کی تقلید میں پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ جاوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…