بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا

datetime 17  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا جس کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد کیا جائیگا۔رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ پر حتمی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں 5 فاسٹ بولرز، 4 آل راؤنڈرز اور 3 وکٹ کیپرز شامل ہیں۔دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ کے لیے جانے والے 18 رکنی اسکواڈ میں سے ہی 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 کھلاڑی ٹریول ریزرو کے طور پر ٹیم کے ساتھ جائیں گے، ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل کے بعد کیا جائے گا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی، آغا سلمان اور عرفان نیازی اضافی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے اب تک ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیاجس پر سابق کھلاڑی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو فوری طور پر اسکواڈ کا اعلان کردینا چاہیے تاکہ کھلاڑی کسی کشمکش کا شکار نہ رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…