جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی سفیر کی کرغزستان میں موجود طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

datetime 18  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشکیک(این این آئی)کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے پاکستانی طلبہ کو حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلبا و طالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی کی صورت میں 00996507567667 پر رابطہ کریں۔واضح رہے کہ کرغزستان میں طلبہ کیدرمیان جھگڑے کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، کئی طلبہ کے ہلاک ہونے اور طالبات کے ساتھ زیادتی کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔ پاکستانی طلبہ پر بھی تشدد کیا گیا ہے اور ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ طلبہ کے واٹس ایپ گروپ میں دعوی کیا جارہا ہے کہ تین پاکستانی طالب علم بھی مارے گئے ہیں تاہم جیو نیوز سوشل میڈیا کے ذریعے آنے والی ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ب

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…