پاکستانی فلم و ڈرامہ ایکٹریس سائرہ خان تو آپ کو یاد ہی ہونگی ،آج کہاں اور کس حال میں ہیں، جان کر ان کیلئے آپ کے ہاتھ بھی دعا کیلئے اٹھ جائیں گے

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سائرہ خان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک نہایت ورسٹائل خاتون اداکارہ تھیں اگر ان سے متعلق کہا جائے کہ ’’وہ آئی اور چھا گئی‘‘تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔ اپنے فن اداکاری سے دنیا کو مبہوت کر دینے والی یہ اداکارہ اچانک ہی ٹی وی سکرین سے اوجھل ہوئیں اور اور پھر ان سے متعلق خبروں کا سلسلہ بھی بندہو گیا۔ سائرہ خان کی زندگی سے متعلق بہت کم

لوگ جانتے ہیں کہ سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے اور میٹرک کے بعد سائرہ خان گھر سے بھاگ کر لاہور آگئی تھیں ، گھر سے بھاگنے کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کا نتیجہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں اس بات کا خوف تھا کہ امتحانات کا نتیجہ اچھا نہ آنے کی صورت میں والد کی طرف سے سخت سرزنش ہو گی جس کے خوف سے وہ بھاگ آئیں۔ ملتان میں واقع اپنے گھر سے بھاگ کر سائرہ خان جب لاہور پہنچیں تو یہاں ان کی ملاقات ایک سٹوڈیو کے مالک سے ہوئی جس کو سائرہ خان نے کہا کہ انہیں ملازمت کی اشد ضرورت ہے اور وہ ہر طرح کی ملازمت کریں گی۔ سٹوڈیو کے مالک نے سائرہ خان کا ایک فوٹو شوٹ کیا اور ان کا پورٹ فولیو بنا کر ایک ڈائریکٹر کو دیدیا ، سائرہ خان کی تصاویرڈائریکٹر کو متاثر کرنے میں کامیاب رہیں اور ڈائریکٹر نے اپنے نئے پروجیکٹ کیلئے سائرہ خان کو سائن کر لیا۔ سائرہ خان نہ صرف فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں بلکہ سلور سکرین یعنی ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی ان رہیں،انہوں نے کئی میوزیکل ویڈیو میں بھی کام کیا۔ سائرہ خان کی کامیاب فلموں میں گھونگٹ، ڈریم گرل جن میں انہوں نے سپورٹنگ کردار ادا کیا ۔ ٹیلی ویژن پر سائرہ خان کے کامیاب ڈراموں میں پراندہ قابل ذکر ہے جب کہ ان کی پہچان بننے والا

ڈرامہ بیٹی تھا۔ سائرہ خان کی شوبز سے اوجھل ہونے کی وجہ ایک واقعہ بنا ۔ سائرہ خان خوشگوار موڈ میں کسی کام کے سلسلے میں خود گاڑی ڈرائیور کرتے جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کی زد میں ایک بچی آگئی۔ سائرہ خان کے مطابق حادثے کے بعد انہوں نے گاڑی سے باہر آکر بچی کو اٹھایا اور اپنی گود میں بٹھا کر گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے ہسپتال لے کر پہنچیں ۔

راستے میں سائرہ خان اللہ تعالیٰ سے بچی کی زندگی کیلئے دعا مانگتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا کہ اگر اللہ تعالیٰ اس بچی کو زندہ رکھیں تو وہ اس شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیرآباد کہہ کر تیری برگزیدہ بندی بننے کی کوشش کروں گی، سائرہ خان کی مانی ہوئی منت کام آگئی اللہ تعالیٰ کو اس بچی کی زندگی اور سائرہ خان کی شوبز زندگی کا خاتمہ کرنا مقصود تھا۔ ڈاکٹروں نے

جب آپریشن تھیٹر سے باہر آکر بچی کے بچ جانے کی خبر سنائی تو سائرہ خان ہسپتال میں ہی سجدہ ریز ہو گئیں ۔ بچی کے بچ جانے کے بعد سائرہ خان نے اپنی مانی ہوئی منت پوری کی اور شوبز دنیا کو چھوڑ دیا۔ سائرہ خان نے اپنی بقایا زندگی گمنام رہنے اور ایک عام عورت کی طرح گزارنے کا اللہ سے کیا وعدہ پورا کیا اور اس واقعہ کے کچھ ہی عرصہ بعد انہوں نے شادی کر لی۔

سائرہ خان اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور ایک شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بیٹے سے نوازا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…