انسٹاگرام کا اپنی سروس کی بندش سے خود صارفین کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

13  اکتوبر‬‮  2021

نیویارک(این این آئی )چند دن پہلے دنیا بھر کے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرکے فیس بک سروسز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے کام نہ کرنے کی شکایات کی تھیں۔اب فیس بک سروسز میں آنے والی اس خرابی پر لاتعداد اسٹوریز اور لوگوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے

سوشل میڈیا نیٹ ورک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں وہ خود آپ کو اس طرح کے مسئلے سے آگاہ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسی مقصد کے لیے انسٹا گرام میں ایک فیچر کی آزمائش شروع ہوئی ہے جو آپ کو ایکٹیویٹی فیڈ پر تیکنیکی خامی یا سروس مسائل کی تفصیلات فراہم کرے گا۔مگر اس سے بھی بڑھ کر کمپنی کی جانب سے یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ کب یہ مسئلہ ٹھیک ہوگیا اور سب کچھ معمول پر آگیا ہے۔انسٹا گرام نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم ہر بار سروس کے متاثر ہونے پر آگاہ نہیں کریں گے مگر جب ہم دیکھیں گے کہ لوگ الجھن کے شکار ہیں اور جواب چاہتے ہیں تو ہم تعین کریں گے ہم کس طرح معاملات واضح کرنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔اس فیچر کی آزمائش ابھی امریکا میں ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اسے جلد توسیع دیئے جانے کا امکان ہے۔سروس متاثر ہونے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام کی جانب سے اکانٹ اسٹیٹس نامی ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ ٹول صارفین رپورٹ ہونے والی پوسٹس اور مواد سے آگاہ کرے گا، یعنی ایک طرح کا ہب ہوگا جو آپ کو بتائے گا کب آپ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔اسی طرح یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ کے اکائونٹ پر پابندی کا خطرہ تو نہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…