جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

زونگ 4 جی نے ’’کانٹیننٹل یورپ رومنگ پوسٹ پیڈ بنڈل ‘‘متعارف کروا دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(پ ر ) پاکستان کے مشہور ٹیلی مواصلات کے نیٹ ورک ، زونگ 4 جی نے پورے یورپ میں بین الاقوامی رومنگ پوسٹ پیڈ بنڈل کا آغاز کر دیا ہے۔ 15 یورپی ممالک کا سفر کرنے والے زونگ فور جی صارفین انتہائی سستی شرح پر شفاف آواز اور ڈیٹا نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوں گے۔پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز کرنے والا، زونگ 4 جی ملک کا پہلا آپریٹر بن گیا ہے

جس نے اپنے یورپ سے منسلک صارفین کے لئے رومنگ بنڈل کا آغاز کیا ہے۔ زونگ 4 جی کے تواتر سے 15یورپین ممالک بشمول اسپین ، اٹلی ، جرمنی ، چیک جمہوریہ ، ترکی ، برطانیہ ، نیدرلینڈز ، سوئٹزر لینڈ، یونان کا سفر کرنے والے صارفین اس پوسٹ پیڈ بنڈل کے ساتھ رومنگ میں اپنے موبائل فون کا ڈیٹا تبدیل نہیں کرنا پڑے گا اور وہ بغیر کسی رکاوٹ خدمات سے لطف ہوتے رہیں گے۔ ملک کا سب سے بڑا رومنگ نیٹ ورک ہوتے ہوئے زونگ 4جی اپنے صارفین کو دوران سفر بہترین خدمات فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔ کہیں بھی اور کسی بھی جگہ ہر وقت سہل رابطوں کا نیٹ ورک یورپ کے کیلئے انتہائی ارزاں نرخوں پر بنڈل کی پیش کش کرتا ہے۔

’’60منٹ، 60ایس ایم ایس،2جی بی صرف5000/-جمع ٹیکس‘‘۔

زونگ کے ترجمان نے کہا ، “رومنگ کے بنڈل کی لانچنگ کے ساتھ ، ہمارے صارفین کو یورپ کا سفر کرتے ہوئے رابطوںکا بے مثال تجربہ حاصل ہو گا۔اپنے کسٹمر سنٹرک کمپنی ہونے کے ناطے ، ہماری ہمہ وقت کوشش ہے کہ اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس بنڈل کی تشکیل بالخصوص اپنے سفر کرنے والے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کی گئی ہے۔ یہ انتہائی کم قیمت بنڈل صارفین کیلئے سفر کے دوران رابطوں کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔اس بنڈل کو لانچ کرنے سے زونگ 4 جی کے صارفین کو سفر کے دوران بہت سی معروف جگہوں پر سفر کے دوران رابطے میں رہنے کی سہولت رہے گی ، زونگ 4 جی کے بلاتعطل رابطے آپ کو سفر کے دوران بھی گھر کے ساتھ جوڑے رکھیں گے۔ اپنے وسیع اور انتہائی جدید ترین نیٹ ورک کی بدولت زونگ 4جی اپنے تجربہ اور صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے مثالی خدمات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت پر عز م ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…