نوازشریف سے ابتدائی مشاورت مکمل،جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع

1  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین کے اہم سیاستدانوں اور پی ٹی آئی کے ناراض و الگ ہونے والے رہنماؤں سے قریبی رابطے اورملاقاتیں کیں۔سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کیساتھ بھی ابتدائی مشاورت کرلی۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں سیاسی طور پر ساتھ چلنے پر بھی ابتدائی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز سے رابطے مکمل کرلئے۔ ترین کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تک تحریک انصاف کے پچاس سے زیادہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ترین گروپ کو اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانے کا بھی پلان ہے،جہانگیر ترین کا دورہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کرینگے،ملاقات میں ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق (ن)لیگ نے جہانگیر ترین کی حالیہ سرگرمیوں اور جوڑ توڑ پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا، ذرائع کے مطابق ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف پیغام بھجوایا کہ ان کی سیاسی کوششیں (ن)لیگ کیلئے نقصان دہ نہیں ہونگی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…