این ڈی ایم اے کی جانب سے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات کے بارے میں وارننگ جاری

1  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش اورممکنہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ پیش گوئی کے مطابق متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید برآں این ڈی ایم اے کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب، اور بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں پانی کے ریلوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں، پودوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں سمیت خطرے سے دوچار علاقوں میں عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین رپورٹس سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے صوبائی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری مدد کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔ این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ این ڈی ایم اے صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا اور اس کے مطابق متعلقہ ایڈوائزری جاری کرے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…