اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

امریکا سے جرمنی جانیوالی پرواز میں بھارتی شہری کا 2 کم عمر مسافروں پر حملہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکا سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھارتی شہری نے دورانِ پرواز دو کم عمر لڑکوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق، ملزم نے نہ صرف دو نوجوانوں کو کانٹے سے زخمی کیا بلکہ ایک خاتون مسافر اور عملے کے رکن پر بھی حملے کی کوشش کی، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر بوسٹن ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ایف بی آئی کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کے روز شکاگو سے روانہ ہونے والی پرواز میں پیش آیا۔ پرواز کے دوران جب کھانا پیش کیا گیا تو ایک 17 سالہ لڑکا سو گیا تھا۔

اچانک اس کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا کہ ملزم پرنیت کمار اس کے اوپر جھکا ہوا ہے، اور اسی لمحے ملزم نے دھات کے کانٹے سے اس کے بائیں کندھے پر حملہ کیا۔اس کے فوراً بعد ملزم نے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے دوسرے 17 سالہ لڑکے کے سر پر وار کیا، جس سے اس کے سر کے پچھلے حصے پر زخمی ہونے کا نشان پڑ گیا۔جب پرواز کے عملے نے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے اپنی انگلیوں سے بندوق کا اشارہ بنایا اور منہ میں رکھ کر ایسے ظاہر کیا جیسے وہ خود کو گولی مارنے والا ہو۔ اسی دوران، اس نے اپنے قریب بیٹھی ایک خاتون کو تھپڑ مارا اور ایک فلائٹ اٹینڈنٹ پر بھی حملے کی کوشش کی۔امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق، 28 سالہ بھارتی شہری پر “خطرناک ہتھیار سے نقصان پہنچانے کی نیت سے حملہ” کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 10 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…