بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بات چیت کرنا چاہتا ہوں تاکہ معلوم ہوسکے یہ سوچ کیا رہے ہیں، عمران خان

datetime 29  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے جیل میں بند کریں گے تو اس کا ردعمل ہوگا، کارکن کہتے ہیں ان کی ریڈ لائن ہوں تو کیا میں یہ کہتا کہ میں ریڈ لائن نہیں؟،چیئرمین پی ٹی آئی

لاہور( این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کرنا چاہتا ہوں تاکہ معلوم ہوسکے یہ سوچ کیا رہے ہیں، مجھے قائل کرلیں یہ سب پاکستان کیلئے درست ہیں تو متفق ہوجائوں گا،مجھے جیل میں بند کریں گے تو اس کا ردعمل ہوگا

کارکن کہتے ہیں ان کی ریڈ لائن ہوں تو کیا میں یہ کہتا کہ میں ریڈ لائن نہیں؟۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے عہدوں پر نئی تقرریاں کریں گے، فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں

دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوںنے کہا کہ خدشہ ہے پارٹی کے نئے عہدیداروں کو حراست میں لے لیا جائے گا، خدشہ ہے یہ مجھے جیل میں ڈال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری پوزیشن تب کمزور ہوگی جب ووٹ بینک کھو دوں، جماعت کمزور تب ہوتی ہے جب ووٹ بینک سکڑنے لگتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حیران ہوں وہ اس سب سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے معاشی اشاریے بدترین صورتحال کا بتا رہے ہیں، بتایا جائے ہمیں دوڑ سے باہر رکھنا ملک کیلئے کیسے فائدہ مند ہوگا؟انہوںنے کہا کہ کارکنوں سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس کا نتیجہ 9مئی جیسے واقعات ہوں

ریڈ لائن اصطلاح کا مطلب ہے ایسا ملک جہاں قانون کی حکمرانی نہیں، لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں بند کریں گے تو اس کا ردعمل ہوگا، کارکن کہتے ہیں ان کی ریڈ لائن ہوں تو کیا میں یہ کہتا کہ میں ریڈ لائن نہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ درحقیقت جمہوریت اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب اپوزیشن ہی باقی نہ رہے۔ہر صورت میں موجودہ سال الیکشن کا سال ہے، ہم ہر صورت اس الیکشن کیلئے مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری جماعت، لیڈرشپ کو جیل میں ڈال دیا گیا، قانون کی حکمرانی ہو تو ایسا نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…