ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع ہے، اہم خبر آ گئی

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  20:31

اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے بالترتیب 20 اور 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، جب کہ ای او بی آئی کے پینشنرز کیلئے الگ سے فنڈ رکھنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی ابتدائی تجویز ہے، اور پینشنرز کیلئے اضافہ ابتدائی طور پر 15 فیصد تک تجویز کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین پینشنرز اور ای او بی آئی فنڈز پر تجاویز کی حتمی منظوری ہوگی، خزانہ ڈویژن کی جانب سے ابتدائی طور پر سفارشات اور تجاویز کو مرتب کیا گیا، ملازمین کی تنخواہوں اور پینشرز کیلئے اضافہ کی منظوری کابینہ دے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا بجٹ سفارشات سے متعلق اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وفاقی بجٹ 2023,24 نو جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎