ملک بھر میں 3 دن بارش ہی بارش، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

28  جنوری‬‮  2023

لاہو ر(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے پیر کے دوران ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ہفتہ کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں جو پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔28 جنوری(رات) سے

30 جنوری کے دوران مری میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے جس سے سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران شدید برفباری سے گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔29 جنوری اور 30 جنوری کو اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران قصور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ اسی طرح چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔بارش کے بعد درجہ حرارت میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈرائیور حضرات بارش اور برفباری کی صورت میں محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرکے مدد لی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اتوار سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں بتایا گیا کہ بارشوں /برفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیدی گئی ہیں،

بالائی اضلاع میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہے۔ ڈی جی، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ سوموار سے شروع ہو گا جو وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…