وہاب ریاض پہلے وزیر کھیل جو پی ایس ایل کھیلیں گے، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

  ہفتہ‬‮ 28 جنوری‬‮ 2023  |  18:10

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں کھیلوں کی وزارت دئیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہ رہی اور ٹوئٹر پر میمز کا طوفان آگیا۔زیادہ تر صارفین نے وہاب ریاض کے وزیر کھیل بننے کا بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم نائیک میں انیل کپور کی صورتحال سے موازنہ کیا جس میں اداکار کو ایک دن کیلئے وزیر اعلیٰ بنادیا جاتا ہے تاہم کچھ صارفین نے وہاب ریاض کو کھیل کی وزارت ملنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ٹوئٹر صارف احتشام الحق نے اپنی ٹوئٹ میں قہقہے کے ایموجی کو استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ وہاب ریاض وہ پہلے وزیر کھیل ہوں گے، جو پی ایس ایل کھیلیں گے۔ وہاب ریاض ان دنوں ملک سے باہر ہیں جنہوں نے تصدیق کی کہ وہ پاکستان آکر وزارت کاحلف اٹھائیں گے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎