کرونا وائر س سے مزید دو افراد چل بسے ، چار سو سے زائد کیسز رپورٹ

26  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14 ہزار437 ٹیسٹ کیے گئے

جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوئیں ، 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ حکام کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں کورونا کے مثبت کیس کی شرح 7 اعشاریہ 64 فیصد ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 71 فیصدریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 949 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اسی دوران حیدر آباد میں 47 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 4 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ یہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 51 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح مردان میں 8 اعشاریہ 77 فیصد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 اعشاریہ 45 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔اسی دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 3 فیصد، لاہور میں 2 اعشاریہ 82 فیصد، گجرات میں 1 اعشاریہ 82 فیصد اور راولپنڈی میں 1 اعشاریہ 64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…