بیوی نے آشنا کی مدد سے اغوا کا ڈرامہ رچاکر شوہر کو قتل کرادیا

  منگل‬‮ 11 جنوری‬‮ 2022  |  16:47

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ملیر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر قتل کرادیا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے تحقیقات کے دوران مقتول کی ہڈیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے وی ایل سی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد معروف عثمان کے مطابق گل محمد نامی شخص 23 ستمبر سال2020 کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔جس کا مقدمہ1200/21 زیر دفعہ 365/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف ٹائون میں 6 جولائی 2021 کو درج کیا گیا تھا، مدعی کی درخواست پر تفتیش 18 نومبر کو اے وی سی سی ٹرانسفر ہوئی۔تفتیشی افسر نے

اصل ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی ہڈیاں ضلع خوشاب کے بیابان علاقے سے برآمد کیں۔مقتول کی اپنی بیوی رابعہ بھی قتل میں ملوث نکلی، جس نے اپنے آشنا مرتضی اور دوست علی حمزہ کے ساتھ مل کر مغوی کا قتل کیا۔ملزم علی حمزہ نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 بیان میں اقبال جرم کر لیا ہے، مقدمہ میں 302 ت پ کا اضافہ کرکے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔برآمد شدہ ہڈیاں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری ارسال کر دی گئی ہیں، مدعی مقدمہ نے اصل ملزمان کی شناخت اور گرفتاری پر تفتیشی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

زیرو پوائنٹ

موچی شاعر

آپ اگر جڑانوالہ سے نکلیں تو 25 کلو میٹر بعد روڈالہ کا چھوٹا سا قصبہ آ جاتا ہے‘ روڈالہ میں سڑک کے کنارے ایک موچی چالیس سال سے لوگوں کے جوتے مرمت کررہا ہے‘ اس کا نام منور شکیل ہے اور یہ خاندانی موچی ہے‘ والد چک 280 گ ب منج میں جوتے بناتا تھا‘ منور اس کا اکلوتا بیٹا ....مزید پڑھئے‎