اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

نیب نے شوگر سیکنڈل میں دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)نیب نے شوگر اسیکنڈل میں دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے پنجاب کے صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کیا ہے جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیب نے میاں اسلم کو 2018 تا 2019 شوگر پر سبسڈی دینے کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے ،

ان سے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں شخصیات سے پنجاب میں شوگرملوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ مانگا ہے۔واضح رہے کہ نیب شوگر اسکینڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد نے کرپشن کے ریفرنس میں سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغر علی نیبینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کے ریفرنس میں فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔عدالت نے فرزانہ راجہ کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی جبکہ شریک ملزم راجہ عبد المناف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ریفرنس آیا ہے فرزانہ راجہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئیں۔فاضل جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ

بیرونِ ملک بیٹھی رہیں اور ہم استثنیٰ دیتے رہیں، حاضری سے استثنیٰ لینے کیلئے بھی ایک بار عدالت آنا ضروری تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کو بذریعہ اشتہار 1 ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 24 مئی تک فرزانہ راجہ پیش ہوں ورنہ وہ اشتہاری قرار پائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…