ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

موسمِ سرما کی پہلی برف باری

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تاہم (آج)6 ستمبر اتوار سے مون سون کی سرگرمیوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور دریاؤں کے بالائی کیچ منٹس میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شدید بارش کے باعث شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے،خیبر پختونخوا کے مختلف ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پنجاب میں اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، خوشاب، لاہور، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، نارووال، راولپنڈی، سرگودھا، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں بارش

اور گرج چمک کی پیش گوئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، چارسدہ، مانسہرہ، مردان، نوشہرہ، پشاور، سوات اور دیر سمیت متعدد علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے سندھ، جہلم، چناب اور راوی کے بہاؤ میں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران معمولی اضافے کا امکان ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم اس وقت زیادہ سے زیادہ حفاظتی سطح پر ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تقریباً 78 فیصد ہے، دریائے سندھ کے بعض مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر بڑے دریاؤں میں بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز، نشیبی علاقوں میں احتیاط اور ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی سرکاری ویب سائٹ پر روزانہ کی بنیاد پر موسم کی پیشگوئی اور الرٹس جاری کیے جارہے ہیں۔دریں اثناء بابوسر ٹاپ پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری شروع ہو ئی۔رپورٹ کے مطابق وادی کاغان کے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…