جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی گریجویٹس کے لیے بڑی خوشخبری، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان

datetime 4  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام فیز ٹو، بیچ تھری شروع کردیا ہے۔

پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے امیدواروں کو تین ماہ تک ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ انٹرنز کو ماحولیاتی شعبے سے متعلق عملی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ شرکا ماہرین کی نگرانی میں موسمیاتی تبدیلی، ماحول کے تحفظ اور دیگر متعلقہ امور پر مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد نئے گریجویٹس کو ان کی تعلیمی قابلیت کو عملی میدان میں استعمال کرنے کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں ماحولیاتی شعبے میں کام کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے انٹرنز کو ماحولیاتی منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور فیلڈ ورک کے حوالے سے بنیادی عملی معلومات حاصل ہوں گی۔ ماہرین کے ساتھ براہ راست کام کرنے سے نوجوانوں کو اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کا بھی موقع ملے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ انٹرن شپ مکمل کرنے والے گریجویٹس کو مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی، ماحولیات اور پائیدار ترقی سے متعلق شعبوں میں کیریئر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مالی وظیفے کے ساتھ عملی تربیت اور فیلڈ ایکسپوژر نوجوانوں کے لیے اس پروگرام کو مزید مفید بناتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…