اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ کے معروف سابق کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی محبت اور شادی کی داستان مداحوں کے لیے کسی راز سے کم نہیں۔
دونوں کا شمار بھارت کے معروف اور مقبول جوڑوں میں ہوتا ہے، تاہم ویرات کی زندگی میں انوشکا سے پہلے بھی ایک اداکارہ ایسی تھیں جنہیں وہ بچپن میں بے حد پسند کرتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے ایک پرانے انٹرویو میں اپنی پہلی پسند کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بچپن میں ان کا کرش 90 کی دہائی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور تھیں۔ویرات کوہلی 1988 میں پیدا ہوئے، جبکہ ان کے بچپن کے دور میں کرشمہ کپور فلمی دنیا کی بڑی اسٹار بن چکی تھیں۔ 1990 کی دہائی میں کرشمہ نے کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور ان کی مقبولیت نوجوانوں تک محدود نہیں تھی بلکہ بچے بھی انہیں پسند کرتے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کرشمہ کپور کی فلم ’جڑواں‘ سے خاصے متاثر ہوئے تھے۔ فلم دیکھنے کے بعد ان کی پسندیدگی مزید بڑھ گئی اور وہ کرشمہ کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہش مند رہتے تھے۔
اسی وجہ سے کرشمہ کپور کو ویرات کا بچپن کا کرش کہا جاتا ہے۔اس وقت جب ویرات نوجوانی میں کرکٹ میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہے تھے، کرشمہ کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ تاہم ویرات کی یہ پسند صرف بچپن کی حد تک رہی اور دونوں کے درمیان کبھی کوئی حقیقی یا ذاتی تعلق قائم نہیں ہوا۔بعد کے برسوں میں ویرات کوہلی کا نام چند دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا، لیکن ان کی زندگی میں سنجیدہ اور حقیقی محبت کا آغاز انوشکا شرما کے ساتھ ہوا۔ویرات اور انوشکا کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہوئی جو رفتہ رفتہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد دونوں نے دسمبر 2017 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کرلی۔شادی کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ مقبول اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والے جوڑوں میں ہونے لگا۔
دونوں عام طور پر اپنی نجی زندگی کو خبروں کی زینت بنانے سے گریز کرتے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی جانے والی تصاویر اور پیغامات مداحوں کی توجہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔دونوں کے ہاں بیٹی وامیکا اور بیٹے آکے کی پیدائش ہوئی۔ یوں کرشمہ کپور سے وابستہ ویرات کوہلی کا بچپن کا کرش وقت کے ساتھ ماضی کی ایک دلچسپ یاد بن گیا، جبکہ ان کی حقیقی زندگی کی محبت انوشکا شرما کے ساتھ ازدواجی رشتے میں بدل گئی۔



















































