اتوار‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

طب کی تاریخ کا انوکھا واقعہ،آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں 16 سالہ لڑکے کی بائیں آنکھ کے اوپری حصے میں دانت نکلنے کا نایاب واقعہ سامنے آیا ہے

جسے طبی ماہرین نے اپنی نوعیت کا پہلا معلوم کیس قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 16 سالہ لڑکا بائیں آنکھ کے اوپر بغیر کسی درد کے سوجن کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا تھا، کچھ عرصے بعد اس کی بھنوں اور پلک کے درمیان جلد سے 2 سخت، سفید نوکیں نمودار ہو گئیں، ڈاکٹروں نے معائنے اور سی ٹی اسکین کے ذریعے تصدیق کی کہ اس کی آنکھ کے خانے کے بالائی حصے میں مکمل دانت موجود ہیں۔اس غیر معمولی کیفیت کو طبی زبان میں ایکٹوپک ٹوتھ کہا جاتا ہے جس میں دانت منہ کے بجائے جسم کے کسی دوسرے حصے میں نشوونما پاتے ہیں، اس سے پہلے ناک کے حصوں اور تالو (منہ کی چھت)میں دانت ملنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں تاہم آنکھ کے خانے میں دانت ملنے کا دنیا بھر سے سامنے آنے والا یہ پہلا واقعہ ہے۔

بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کو چہرے پر چوٹ لگنے یا کسی جینیاتی بیماری کی کوئی سابقہ تاریخ نہیں ملی ہے جبکہ اسکین میں کھوپڑی کے کسی دوسرے حصے میں اضافی دانت بھی نہیں ملا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ماہرین تاحال اس غیر معمولی کیفیت کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے دانت کامیابی سے نکال دیے ہیں جس سے سوجن ختم اور مستقبل میں پیچیدگیوں کا خطرہ بھی کم ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری پینٹنگ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…