ہفتہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2026 

موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق موٹر سائیکل سوار محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ ڈیزائن اور معیار کے مطابق اپنی نمبر پلیٹ خود بنوا سکیں گے، جس کے لیے کسی اضافی نمبر پلیٹ فیس کی ادائیگی نہیں کرنا ہوگی۔

حکام کے مطابق نمبر پلیٹ سفید دھاتی شیٹ پر تیار ہونی چاہیے، جبکہ اس پر سیاہ رنگ میں واضح اور ابھرے ہوئے حروف اور ہندسے درج ہونا ضروری ہیں۔

محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹ کے لیے دو منظور شدہ سائز بھی مقرر کیے ہیں۔ لمبی نمبر پلیٹ کا سائز 205 × 70 ملی میٹر جبکہ چوکور نمبر پلیٹ کا حجم 200 × 170 ملی میٹر ہونا چاہیے۔

محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر مقررہ سائز اور معیار کے مطابق نمبر پلیٹ نصب کریں اور غیر معیاری یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے استعمال سے اجتناب کریں۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…